لاہور میں سٹیج کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ‘ اداکارہ پائل خان

لاہور:  اداکارہ پائل خان نے کہا ہے کہ جو مزہ لاہور میں سٹیج ڈرامہ کرنے کا ہے وہ کسی اور شہر میں نہیں‘ پیسے نہیں شوبز میں شوق اور شہرت کیلئے آئی ہوں۔ ایک انٹرویو میں پائل خان نے کہا کہ اگر فلموں میں اچھے کام کی آفر ہوگی تو ضرور کر وں گی ‘شوبز انڈسڑی میں کام کر نے کیلئے کسی کے سہارے کی نہیں صرف محنت کی ضرورت ہو تی ہے۔ پائل خان نے کہا کہ میں اب تک کئی اسٹیج ڈراموں میں کام کر چکی ہوں مگر لاہور کے تھیٹرز میں پر فارم کر نے کا اپنا ہی مزہ ہے کیونکہ یہاں پر ڈرامہ شائقین فنکاروں کی خوب پذیرائی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں