صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کا نمائندہ جماعت ہے۔

کو ئٹہ یکم دسمبر:صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کا نمائندہ جماعت ہے۔ پارٹی کا منشور عوامی خدمت اور پارٹی جام کمال خان کی سربراہی میں متحد ہے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں سے پارٹی کی مقبولیت زیادہ سے زیادہ ہو رہی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلیے حکومتی سطح پر تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمبو نصیرآباد میں عمرانی قبائل کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر عمرانی قبیلے کے سینکڑوں افراد نے استاد عطاء محمد عاصی عمرانی کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق یوسی ناظم رئیس شوکت فتحانی عمرانی،محمد صلاح عمرانی سمیت سیکڑوں افراد نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ سابقہ ادوار کے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔ عوام کو طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ بھی نہ ملا۔ تمبو نصیرآباد کے عوام صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے اتحاد کیلیے جدوجہد کرے گی۔ اجتماع سے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے اپنے خطاچ میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔ تمبو کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ کا بخوبی احساس ہے۔ عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ تمبو سمیت نصیرآباد کے تمام علاقوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات جیسے تعلیم صحت اور ڈیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کیلیے موثر منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو دیکھنے کو ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں