پی آئی اے کی پانچویں خصوصی پرواز مسافروں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آبادکیلئے روانہ

واشنگٹن ڈی سی: پی آئی اے کی پانچویں خصوصی پرواز مسافروں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آبادکیلئے روانہ ہو گئی ،حکومت پاکستان نے عید سے قبل امریکہ میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔سفارتخانہ پاکستان کے مطابق سفارتخانہ اور چاروں قونصل خانوں نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے ہیں۔امریکہ میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو سفارتخانہ یا متعلقہ قونصل خانے کے ساتھ رجسٹر کیا گیاہے۔قونصل جنرل عائشہ علی نے نیوآرک ائیرپورٹ ، نیو جرسی سے مسافروں کورخصت کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ائیرپورٹ پر وطن واپسی کیلئے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان اور سفارتخانہ، واشنگٹن ڈی سی کی اولین ترجیح ہے،وطن واپس جانے کے خواہشمند پاکستانی آئندہ پروازوں کی معلومات کے حصول کیلئے ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں