میکسیکو میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم، 14 ہلاک

 میکسیکو میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم، 14 ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں مسلح گروہ کے دس ارکان اور چار پولیس اہلکار شامل ہیں،حکام
میکسیکو سٹی (این این آئی)میکسیکو میں پولیس اور ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست کواہوئلا کے حکام نے کہاکہ بھاری اسلحے سے لیس اس گروہ کے ہمراہ پک اپ ٹرک بھی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے خلاف پولیس نے فیصلہ کن کارروائی کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں مسلح گروہ کے دس ارکان اور چار پولیس اہلکار شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں