سوشل ڈیموکریٹ پارٹی جرمنی کی مقبولیت میں نمایاں کمی

سوشل ڈیموکریٹ پارٹی جرمنی کی مقبولیت میں نمایاں کمی
پیرس سوشل ڈیموکریٹ پارٹی جرمنی کی سب سے پرانی جماعت ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں اس کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔پارٹی نے مختلف مقامی اور ریاستی انتخابات میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی اور سن دو ہزار سترہ کے انتخابات میں بھی اس کی حمایت میں واضع کمی دیکھی گئی۔ایک حالیہ سروے کے مطابق، سوشل ڈیموکریٹ آج کل چودہ فیصد عوامی حمایت سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ان عوامی جائزوں کے مطابق چانسلر میرکل کی کنزرویٹو پارٹی پہلے جبکہ گرین پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔ ایس پی ڈی کے بعد چوتھے نمبر پر امیگریشن مخالف پارٹی اے ایف ڈی آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں