مصر کے امیر ترین شخص نجیب ساویرس پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:  مصر کے امیر ترین شخص نجیب ساویرس پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے رابطوں کی بدولت مصر کے امیر ترین شخص نجیب ساویرس پاکستان پہنچ گئے، جن کے اثاثوں کی کل مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے۔ سرمایہ کاری ہاسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں کیے جانے کا امکان ہے، وزیر اعظم سے قبل نجیب ساویرس نے زلفی بخاری سے اہم ملاقات کی، زلفی بخاری نے کہا کہ نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔معاون خصوصی نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا۔ نجیب ساویرس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے لوگ محنتی، ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں