الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ، صادق سنجرانی اور اسد قیصر کی ملاقات

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا گیا۔الیکشن کمیشن ارکان کے نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دیئے گئے۔ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینیٹ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے ناموں پر مشاورت ہوئی۔اسپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعہ جلد معاملہ حل کر لیں گے اور ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے، پارلیمانی کمیٹی کا (آج) منگل کو اس سلسلے میں اجلاس ہوگا جس میں ان ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں