اپنے پراجیکٹ میں ہر کردار سے اس کی صلاحیت کے مطابق کام لیتا ہوں‘ سید نور

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پراجیکٹ میں ہر کردار سے اس کی صلاحیت کے مطابق کام لوں، جب چھوٹی چھوٹی کامیابیاں جمع ہوتی ہیں تو بڑی کامیابی بنتی ہے اس لئے کسی فلم کی کامیابی میں کسی ایک شخص کا ہاتھ نہیں ہوتا۔ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ ایک پراجیکٹ زیر تکمیل ہے

جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے چہرے بھی شامل ہیں اور مجھے امید ہے کہ عوام اس کی ستائش کریں گے۔ سید نور نے کہا کہ کسی فنکار سے اس کے کردار کے مطابق کام کروانا ہی ہدایتکار کا فن ہوتا ہے۔ ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ مضبوط سکرپٹ کسی فلم کی بنیاد ہوتا ہے اور اس کے بغیر اس پر عمارت نہیں کھڑی کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کرنے والے فنکاروں اور ہنر مندوں کی محنت ایک جگہ اکٹھی ہوتی ہیں تو ہی نتیجہ کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں