میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر) کا 48 واں یوم شہادت6 دسمبر کو منایا جائیگا

میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر) کا 48 واں یوم شہادت6 دسمبر کو منایا جائیگا
ڈسکہ میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر) کا 48 واں یوم شہادت6 دسمبر کو منایا جائیگا۔ میجر شبیر شریف شہید تین دسمبر 1971 ء کو سلیمانکی سکیٹر میں فرنٹئیر رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے اور انہیں ایک اونچے بند پر قبضہ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ میجر شبیر شریف کو اس پو زیشن تک پہنچنے کے لئے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا اور پھر 100 فٹ چوڑی اور 18فٹ گہری ایک دفاعی نہر کو تیر کر عبور کرنا تھا۔ دشمن کے توپ خانے کی شدید گولہ باری کے باوجود میجر شبیر شریف نے یہ مشکل مرحلہ طے کیا اور دشمن پر سامنے سے ٹوٹ پڑے۔ تین دسمبر کی شام تک دشمن کو اس کی قلعہ بندیوں سے باہر نکال دیا۔ چھ دسمبر کی دوپہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا بہادری سے دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اپنے توپچی کی اینٹی ائیر کرافٹ گن سے دشمن ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں