بھارت کیخلاف میچ کیلئے تیار ہیں، کپتان قومی انڈر 19ٹیم

کراچی قومی انڈر 19ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کوعام میچز کی طرح لے کر کھیلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں اور کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، چاہے بھارت ہو، کویت ہو یا افغانستان ہم نے ہر میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس میگا ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تربیتی کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ کے لئے خوب تیاری کی ہے، ہم نے کوشش کی ہے تربیتی کیمپ کے دورن اپنی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم انڈر 19لیول پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو یقینا ہمیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنی بلے بازی کی صلاحیتوں سے ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکوں۔واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 7ستمبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں