ایشز سیریز،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ٹیسٹ (آج) سے شروع ہوگا، سیریز 1-1سے برابر

مانچسٹرانگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ (آج)بدھ سے مانچسٹر میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1سے برابر ہے۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کیلئے 12رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، فٹنس مسائل سے نجات کے بعد سٹیو سمتھ کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، فاسٹ بائولر مچل سٹارک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سٹیو سمتھ کی جگہ تیسرے ٹیسٹ میں شامل کئے گئے ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ کو ناقص کارکردگی پر ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بائولر جیمز پیٹنسن کو ریسٹ دی گئی ہے، اعلان کردہ حتمی سکواڈ میں ٹم پائن (کپتان) ڈیوڈ وارنر، مارکوس ہیرس، مارنس لبسچینج، سٹیو سمتھ، تراوس ہیڈ، میٹ ویڈ، پیٹ کمنز، پیٹر سڈل، مچل سٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ٹیسٹ (آج) بدھ سے مانچسٹر میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں