بابراعظم نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

لاہور انگلش ٹی 20بلاسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم وطن واپس آگئے اور انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔انگلش ٹی 20بلاسٹ میں سمر سیٹ کی جانب سے بابر اعظم نے 52.54کی اوسط اور 149کے اسٹرائیک ریٹ سے 578 رنز بنائے، بابراعظم کی تسلسل کے ساتھ عمدہ پرفارمنس کے باوجود سمرسیٹ کی ٹیم ساتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر رہی اور ناک آئوٹ مرحلے تک رسائی نہ حاصل کر پائی، سمرسیٹ کائونٹی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے پاکستانی بیٹسمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بابر اعظم کو لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ سے چھوٹ دے دی گئی تھی، پاکستان واپسی کے بعد انہوں نے کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات کی، انہوں نے انفرادی طور پر اپنی ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سری لنکا کے خلاف 3ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں شروع ہونا ہے، بعد ازاں اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا،ان فارم بابر اعظم پاکستان ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں