وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست

کراچی  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال سے سی ویو پر واک کررہی ہوں ، لیکن اس سے بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتظامیہ سے درخواست کی کہ کلفٹن کا ساحل خطرناک ہوگیا ہے ، اسے بند کرنے کی ضرورت ہے۔شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ سی ویو پر بڑی تعداد میں اسپتال کا فضلا پڑا ہے، دس منٹ کے اندر چار درجن سرنج ملیں، اس کیساتھ اسپتال کا دیگر فضلا بھی جمع ہے ، جس سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا چار سال سے سی ویو پر واک کررہی ہوں ، لیکن اس سے بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔خیال رہے کراچی میں ایک بار پھر بارش سے کئی علاقوں کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہوگئی ، نالے ابلنے سے شہرمزیدتباہی سیدوچارہوگیا ، گزشتہ روز کی بارش کے بعد جگہ جگہ سڑکوں پر پڑے کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیل رہی ہیں نیٹ شہریوں کی پریشانی کیباوجود نہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کوئی ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں، ہر کوئی دوسرے پر الزام دھرنیمیں مصروف ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ خداراصفائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں