مہوش حیات کی تصویر پر چند منٹوں میں ہزاروں لائکس

کراچی : معروف اداکارہ مہوش حیات کی تصویر اور ان کی جانب سے شیئر کیا گیا شعر سوشل میڈیا پر بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی دلکش لباس میں تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی علامہ اقبال کا شعر بھی لکھا۔ محض کچھ ہی منٹس میں ان کے اکائونٹس پر ان کے لئے ہزاروں کی تعداد میں تعریفی پیغامات آنا شروع ہوگئے۔ مہوش حیات کی تصویر کو ہزاروں مداحوں نے پسند کیا اور انہیں پیغامات بھی لکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں