وفاقی محکموں میں بلوچستان لوکل/ڈومیسائل پر تعینات ملازمین کے سرٹیفکیٹس کی چھان بین جاری ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

کو ئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان لوکل/ڈومیسائل پر تعینات ملازمین کے سرٹیفکیٹس کی چھان بین جاری ہے۔ سماجی رابطے ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے لوکل /ڈومیسائل پر تعینات ملازمین کے سرٹیفکیٹس کی چھان بین جاری ہے اس بابت تمام ملازمین کے لوکل /ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لئے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کئے جاچکے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مستونگ نے 4سو لوکل منسوخ کر لئے ہیں جبکہ ڈی سی پشین نے بھی وفا قی محکموں میں بلو چستان کے کوٹے پر ملا زمتیں حا صل کر نے والوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں