دھوکہ دہی سے بلوچستان کے ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کے خلاف صوبائی حکومت ایکشن لے،میر ظہور احمد بلیدی

کوئٹہ : وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی سے بلوچستان کے ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کے خلاف صوبائی حکومت ایکشن لے کر وفاقی محکموں میں بلوچستان کے 6فیصد کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کرارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں میں 6کے فیصد کوٹے پر بلوچستان حکومت سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے بلوچستان کے ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان کے مستحق لوگوں کو ان کے حق سے محروم کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں