کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ، پی ٹی آئی رہنماوں کا روزانہ دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان

کراچی: فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی رہنماوں نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں روز دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان میں آگئے، پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی نے کہا کہ کراچی میں دبا کراووربلنگ کی جا رہی ہے، عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے، کمپنی کا معاہدہ پبلک کیا جائے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کیالیکٹرک 600 میگا واٹ سے زیادہ نیشنل گرڈ سے لینے کی سکت نہیں رکھتا، کیالیکٹرک نے دبا کر اووربلنگ کی ہوئی ہے، اس کے معاملات درست نہیں، کراچی کے بجلی کے نظام کیلئے کوئی اورراہیں ڈھونڈنی ہونگی۔ کراچی میں کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔ آفتاب صدیقی نے دھرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی روزانہ 3 بجے سے 5 بجے کیالیکٹرک کے سامنے دھرنا دیا کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اووربلنگ کا سسٹم ختم کیا جائے اور کیالیکٹرک کامعاہدہ بھی پبلک کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں