اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات

اسلام آ باد : اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ جس میں اٹارنی جنرل نے پیٹرولیم بحران کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے احکامات سے اسپیکر کو آگاہ کیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پیٹرولیم بحران کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں ہمیں عوامی مسائل کا ادراک ہے۔ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو پہلے ہی ملک میں پیٹرولیم بحران کی تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پارلیمنٹ عوامی مسائل پر اپنا کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں