جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے،شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان نظر انداز نہیں کیا جائے گا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بھی مکمل فعال ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے متعلق وعدے اور منشور پر عمل کر کے دکھا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں