پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری حکومتی توجہ کی منتظر ہے‘ ڈھول پلیئر عریشمہ مریم

لاہور معروف ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری حکومتی توجہ کی منتظر ہے۔ ایک انٹرویو میں عریشمہ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہے اس کی بنیادی وجہ انڈسٹری میں نئے چہرے کی انٹری ہے۔جس کی وجہ سے فیملی سینماگھروں کی طرف لوٹ آئی ہیں اس کریڈٹ انڈسٹری کی بہتری کیئے کوشش کرنے والوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ عریشمہ نے بتایا کہ وہ جلد یاد گار پرفارمنس پیش کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں