فریحہ بھٹی کی زیرتکمیل فلم” طوائف” کی عکسنبدی کا آغازمحرم الحرام کے بعد کیا جائیگا

لاہور اداکارہ وماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ ناکام لوگ پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے‘ سوشل میڈیا سٹار خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں اور عملی طور پر کچھ کر دیکھانے کیلئے کام کریں۔ خصوصی گفتگو میں ریچل نے کہا کہ میں الزام تراشی پر یقین رکھتی صرف پرفارمنس سے جواب دیتی ہوں۔زبان کے ساتھ ساتھ آ پ کا کام بھی بولنا چاہیے تاکہ لوگوں کو نظر آئے۔اداکارہ نے مزید کہا ہم سب سے بڑی ناکامی کی یہی وجہ سے ہے کہ ہم دوسروں کی خامیاں تلاش میں کرنے میں اپنی تمام توانائی صرف کر دیتے ہیں اگر یہی توانائی ہم اپنی پرفامرس بہتر کرنے میں لگائیں تو ہم انڈسٹری میں اچھا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ ریچل خان نے کہا کہ لوگوںکی پسندیدگی اور محبت مجھے مزید بہتر کام کی طرف راغب کرتی ہے جس کیلئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں