امریکی گلوکار میک ملر کی موت میں ملوث شخص گرفتار

0 118

لاس اینجلس امریکی گلوکار میک ملر کی موت میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 28سالہ کیمرون پیٹٹ پر استغاثہ کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے میک ملر کی موت سے قبل دو دن تک انہیں طاقتور منشیات فروخت کی ہیں ۔ ملزم کیمرون نے بھی اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کیا۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس کی ضلعی کورٹ میں دائر ایک شکایت پر گزشتہ روز سماعت کی گئی، جس میں ملزم کیمرون نے اعتراف جرم کیا اور بتایا کہ انہوں نے میک ملر کو منشیات فراہم کیں جو ہیروئن سے 50فیصد زیادہ نقصان دہ ہے۔ واضح رہے گزشتہ سال ستمبر ہی میں شدید ڈیپریشن میں منشیات کے زیادہ استعمال سے موت کے منہ میں جانے والے26سالہ امریکی گلوکار میک ملر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.