گلوکار جسٹن بیبر نے نو عمری میں منشیات کا بے دریغ استعمال کا اعتراف کرلیا

اوٹاوا  بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے نو عمری میں منشیات کا بے دریغ استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل داستان پر مشتمل مضمون شیئر کیا جس میں انہوں نے نو عمری میں ملنے والی شہرت اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے۔25 سالہ جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ مجھے 13 سال کی عمر میں ایک موسیقار نے گلوکاری کا موقع دیا،اور یہی ہوا کہ میں نے اپنی گلوکاری کی وجہ سے نو عمری میں اتنی شہرت پائی کہ زندگی کی تمام آسائشیں میرے پاس تھیں، لیکن کم عمری میں ملنے والی شہرت نے زندگی کے بارے میں میری سوچ کو منفی کر دیا تھا19 سال کی عمر میں منشیات کا بے دریغ استعمال کرتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں