روبی انعم انگلینڈ میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور( این این آئی)اداکارہ روبی انعم انگلینڈ میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔ روبی انعم پاک بھارت فنکاروں کو لے کر بنائی جانے والی فلم ’’ چل میرے پُت پارٹ ٹو‘‘ میں کام کر رہی ہیں اوران کے ساتھ دیگر پاکستانی اداکاروں میں اکرم اداس، افتخار ٹھاکر اور ناصر چنیوٹی کام کر رہے ہیں۔ روبی انعم فلم میں اپنے حصے کا کام مکمل کرانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے اپنی شو بز سر گرمیوں کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔روبی انعم اپنے کیرئیرمیںپہلی فلم میں کام کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں