چین، وی چیٹ میں ملازمین کی تعداد 22.35ملین ہوگئی

بیجنگ: چین کی وی چیٹ میں ملک بھر سے 22.35ملین افراد ملازمت کررہے ہیں۔گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017 کے مقابلے میں یہ تعداد 10فیصد زیادہ ہے جبکہ 2014کے مقابلے میں دو گنا ہے وی چیٹ ایپ جو ایک کثیر العمل ایپ ہے چین کی بڑی آٹی کمپنی ٹن سینٹ نے شروع کی تھی ۔ وی چیٹ کئی کاروبار فراہم کرتی ہے۔جن میں وی چیٹ آفیشل آکائونٹ ، منی پروگرام اور وی چیٹ پرشامل ہیں اس کے علاوہ وی چیٹ ٹیکنالوجی کی ترقی ، پروڈکٹ آپریشن اور انتظامی کنٹرول کے پروگرام بھی رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں