ہرات میں افغان فورسز کی کارروائی میں 25 طالبان جنگجو ہلاک،8 زخمی

کابل (ویب ڈیسک ) افغان صوبے ہرات میں افغان فورسز کے آپریشن میں 25 طالبان جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک رہنما بھی شامل ہے۔

طالبان جنگجو حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے جمع ہوئے تھے، آپریشن میں افغان سیکورٹی فورسز کو فضائی معاونت بھی حاصل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں