کوئی بھی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتی، فلمسٹار ریما

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتی۔ پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے یوم دفاع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر1965 کو جو جذبہ تھا اسی جذبے کی آج قوم میں ضرورت ہے۔

حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ یہ ملک بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا، ماوں نے ملک کے لیے اپنے لخت جگر قربان کیے۔ گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں جس پر شکر گزار ہونا چاہیے۔ فلمسٹار ریما نے اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی بھی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتی۔ ریما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی مائیں اپنے بیٹے پاک فوج میں بھیج کر وطن پر قربان کر دیتی ہیں، قوم کو ایسی ماں پر فخر کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں