یوم دفاع،شاہد آفریدی کا پاک افواج کے بہادر سپوتوں کو سلام

کراچی(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

بوم بوم آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سنگلاخ چٹانوں اور سرسبزمیدانوں کے پار تکتی نگاہیں،تپتے ریگ زاروں اور یخ بستہ برف زاروں میں پہرہ دیتے قدم، تند ہواوں اور شہ زور لہروں کا سینہ چیرتے بدن، ان تھک، پر عزم اور بلند ہمت، اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو!تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں