افغانستان میں 150 طالبان جنگجوں نے لڑائی ترک کردی

سر پل ،افغانستان (ویب ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبہ سر پل میں پیر کے روز مجموعی طور پر 150 طالبان جنگجوں نے لڑائی ترک کرتے ہوئے اپنے ہتھیار کوہستانات ضلع میں پولیس کے حوالے کردیئے ہیں،

یہ بات صوبائی پولیس کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں متعدد کمانڈرز بشمول احمد مرادی ،خادم رزمندا اور حامد صدیقی بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگجوں کی جانب سے ایسے موقع پر ہتھیار ڈالے گئے ہیں جب اس شورش زدہ ضلع میں کچھ روز قبل ایک بڑےکلین اپ آپریشن کا آغا ز کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران متعدد دیہاتوں سے عسکریت پسندوں کا صفایا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں