دعا ہے مون سون کی بارشیں ہمارے لئے باعث رحمت بنیں،شاہد خان آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ دعا ہے کہ یہ بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں نا کہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو اٹھائے بارش سے قبل موسم کو انجوائے کرتے ایک تصویر شیئر کی۔

سابق کپتان نے لکھا کہ موسم میں یک دم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کو وہ اپنی چھوٹی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں