وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے بلوچستان معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے بلوچستان معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،صوبے میں مخصوص اقتصادی زونز کی بر وقت تکمیل سے معاشی اور صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سماجی خدمات کو اپ گریڈ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اسپیشل اقتصادی زونز منصوبوں کی تیز ترین تکمیل سے نا صرف بلوچستان کا معاشی نقشہ بدل جائے گا بلکہ ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز بھی ہو گا،ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ میں چھٹی مخصوص اقتصادی زونز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مخصوص اقتصادی زونز پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ میں 3 ماربل سٹیز قائل کر رہی ہے جن میں ماربل سٹی خضدار ،ماربل سٹی دالبندین اور ماربل سٹی لورا لائی شامل ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ نا صرف صنعتی ترقی کرے گا بلکہ معیشت کو بھی ترقی ملے گی اور ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر دم کوشاں ہے تاکہ صوبہ کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جا سکے،اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم ،صحت اور اقتصادی بہتری سے مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی اور معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں