کھیلوں کو پروان چڑھانے کے لئے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے،صوبائی وزیرداخلہ ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :  صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے کہا ہے ۔کہ تعمیری ومثبت سوچ کے لئے کھیلوں کی اہمیت سے کوئی انکار ممکن نہیں۔ کھیلوں کو پروان چڑھانے کے لئے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اور کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد باڈی بلڈنگ اسیوسی ایشن کے زہتمام جونئیر و سنئیر مسٹر بلو چستان اور جونئیر و سنئیر مسٹر کوئٹہ آزاد باڈی بلڈنگ مقابلہ 2018-19کے اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سرپرست۔سردارزادہ سمیع اللہ لانگو۔ پاکستان فٹنس فیڈرشین کے سیکرٹری محمد وسیم قریشی۔ بلو چستان آزاد باڈی بلڈنگ کے عہدیداروں میں ملک محمد نعیم کاکڑ۔عبدالقادر آزاد۔ جانان آ ستاد۔دیگر صوبائی وڈسٹرکٹ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ مسٹر بلو چستان عبدالصادق.حونئیر مسٹر نثار احمد جبکہ سنئیر مسٹر کوئٹہ آغا خالد قرار پائے۔جن کو موٹر سا ئیکل اور ٹرافیاں دی گئی۔مہمان خاص ضیااللہ لانگو کا کہنا تھا۔کہ ورزش انسانی زندگی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔کیونکہ تندرست و توانا افراد ہی قوموں کا مستقبل بہتر بناسکتے ہیں۔ہمارے نوجوان ہر جزبے سے سرشار ہے۔صوبے و ملک کی ترقی و خوشحالی میں ان کا اہم کردار ہے۔موجودہ صوبائی حکومت برسر اقدار آنے کے بعد تمام زوال پزیر شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔اور وزیر اعلی جام کمال خان خود ایک سپورٹس مین ہے۔انکی خصوصی دلچسپی سے کھیلوں میدان آباد ہورہے ہیں۔نوجوان نسل ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔کھیلوں کو فروغ دیکر ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ان کہناہے۔کہ مجھ پر جو زمہ داری سونپی گء ہے۔میرا تعاون آپ کے ساتھ ہے۔صوبائی سیکرٹری ملک محمد نعیم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے ان کہنا تھا۔کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کھیل واحد زریعہ ہے۔ باڈی بلڈنگ ایک مہنگا کھیل ہے۔ اور صوبائی اسیوسی ایشن اپنی مدد آپ کوشاں ہیں۔نوجوانوں صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومتی سطع باڈی بلڈنگ کھیل کا فروغ ناگزیر ہے۔ہمارے تن سازوں کی وہ صوبے و ملک کا نام روزشن کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے۔کہ ہمارا وژن باڈی بلڈنگ کھیل کو پروموٹ اور تن سازوں کو مواقع فراہم کرناہے۔کیونکہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہے۔ ہمارا اصل مقصد نوجوان نسل کو منشیات اور منفی سرگرمیوں سے بچا کر ایک مفید شہر ی بنانا ہے۔حکومتی سطع پر باڈی بلڈنگ کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔تاکہ ہمارے تن سازوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئے۔آخر مہمان خاص نے کامیاب تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے۔اور آرگنائزنگ کیمٹی کے لئے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں