آرمی چیف سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کی ملاقات ،باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیٹو کے ڈی جی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔(اح+م ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں