مٹیاری، کوچ کی موٹر سائیکل رکشے کوٹکر سے 13 افراد جاں بحق،3زخمی

ہالہ: ضلع مٹیاری میں قومی شاہراہ پر کوچ کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ٹریفک حادثہ نیو سعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے باعث قومی شاہراہ کی ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مٹیاری ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں