مائرہ خان نے کروناکاانٹرویوکرڈالا

کراچی : اداکارہ مائرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں اس کا سبب بننے والے کرونا وائرس کا انٹرویو کرڈالا۔انسٹا پرمائرہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں ٹک ٹاک ویڈیو کی طرز پر دنیا کے حالات بدلنے والے وائرس کا محل وقوع جان رہی ہیں۔انٹرویو کرنے والی بھی مائرہ خود ہی ہیں جبکہ کرونا کا کسی ویمپائر سے متشابہہ روپ بھی انہی کا ہے۔ کرونا نے دلچسپ انداز میں اپنا سرنیم وائرس، عرفیت کووِڈ، عمر 19سال، ماں کا نام چین اور حالیہ بوائے فرینڈ امریکا جبکہ سابقہ اٹلی بتایا۔ مائرہ کے فالوورز اس پوسٹ سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں