غزہ، 1سال کے دوران266فلسطینی شہید،30398زخمی

غزہ  میں ایک سال کے دوران 266فلسطینی مظاہرین شہید ہوئے۔ان میں 50فلسطینی بچے ،6عورتیں اور 1بوڑھا مرد شامل ہے جبکہ محکمہ صحت کے 3اہلکار اور2صحافی بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران شہید ہوئے۔فلسطین کی وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دوران30398افراد زخمی ہوئے۔جن میں سے 16027کو ہسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے 536شدید زخمی تھے وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ اسی مدت کے دوران 2اسرائیلی سپاہی بھی ہلاک ہوئے۔غزہ کی پٹی سے اسرائیلی بستیوں کے لیے 1963 غبارے چھوڑے گئے۔جن کے باعث 8ہزار ایکٹر رقبے میں آگ لگی جبکہ 1233راکٹ اور600بارودی مواد بھی پھینکا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں