پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،چھالیہ اور انڈین گٹکابرآمد ،دوافراد گرفتار

حب : پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،73کلو گرا م اعلی کوالٹی کی چرس،چھالیہ اور انڈین گٹکابرآمد کرکے دوافرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندربلوچستان کے قریب واقع ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرکے2افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی میں مزدانما آئل ٹینکر سے 6820کلو گرام چھالیہ اور 1350پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا گیاہے ۔ پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ اور انڈین گٹگا کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا496ملین روپے کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں