موجودہ صوبائی حکومت گورننس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ماضی میں گورننس کے مسائل حل کئے جاتے تو آج حالات بہت بہتر ہوتے،موجودہ صوبائی حکومت گورننس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عملدرآمد امن کے قیام کے لئے ہمارے اپنے مفاد میں ہیں،متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنا بھرپْور کردار ادا کر رہے ہیں،صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں امن و امان کی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان چیریٹیز ( رجسٹریشن اینڈ فیسیلیٹیشن بل 2019ء￿ ) کی منظوری اس ضمن کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے این جی اوز اور این پی اوز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا طریقہ کار وضع کرکے ان کی گڈ گورننس یقینی بنائی جارہی ہے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ ملک اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا تھا جس کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کو روکنے میں مدد ملے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے جن میں منی لانڈرنگ کے ذریعہ دہشت گرد تنظیموں کو جانے والی فنڈنگ کو روکنا،کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات کی ضبطگی اور بینک اکاؤنٹس کا منجمد کیا جانا،غیر سرکاری تنظیموں اور غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن اور ان کے کوائف کے حصول کے علاوہ چیریٹی لاء کیلئے قانون سازی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں