لیویز کی کامیاب کارروائی ،16اشتہاری گرفتار

 خالق آباد لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے16اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد زاہد حمید لانگو کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار خالق آباد نثار احمد لانگو نے دفعدار سکندر خان اور دیگر لیویز فورس کے ہمراہ خا لق آباد کے علاقہ برینچنہ کے مقام پر چھاپہ مار کر مقدمہ فرد نمبر 15/2017بہ جرم زیردفعہ 337/H2_337/ADF 147,148,149ت پ میں نامزد اشتہاری ملزمان نور احمد ولد علی مراد،خلیل احمد ولد حاجی محمد یوسف، روستم خان ولد سید خان، محمد رمضان ولد خدابخش، رحیم داد ولد مسکان ،محمد وارث ولد خدابخش، مراد بخش ولد سید خان، سمیع اللہ ولد حاجی محمد یوسف، مہراللہ ولد مسکان، مولا بخش ولد خدابخش، خدا بخش ولد سید خان، حبیب اللہ ولد نور محمد، حمید اللہ ولد عبدالعلیم، فضل محمد ولد فیض محمد، سکندر ولد عبدالعلیم، عبدالرازق ولد مسکان اقوام لانگو ساکنان برینچنہ کو گرفتار کرلیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں