وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ، چھٹے مقبول ترین رہنما بن گئے

اسلام آباد  وزیراعظم پاکستان عمران خان سوشل میڈیا کی مقبول مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے۔گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر 94 لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر سے 10.5 فالوورز ہیں۔ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنما وں میں 65.3 ملین فالوورز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست قرار پائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 50.6 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے اور پوپ فرانسس 18.1 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان 14.1 فالوورز کے ساتھ چوتھے مقبول ترین رہنما ہیں جب کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو 12.2 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان 10.5 ملین فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں