کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، مشیر تجارت

اسلام آباد:  مشیر تجارت عبد الرزاق دا ود نے کہا ہے کہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داد کی زیرصدارت سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری تجارت ودیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے پرغور کیا گیا۔مشیر تجارت نے کہا کہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا۔عبد الرزاق دا ود نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان نے 28 درجے ترقی کی، مزید آسانیاں پیدا کرکے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں