نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ، درخواست بیماری اوربیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے ، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے دی گئی، شریف فیملی کی درخواست سیکریٹری داخلہ کو موصول ہوئی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق درخواست بیماری اوربیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ، درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں