آزمائش کی اس گھڑی میں بھرپور عوامی خدمت کا جذبہ وقت کی اہم ضرورت ہے

کوئٹہ ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت اور متاثرہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں بھرپور عوامی خدمت کا جذبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمینٹیرینز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔ پارلیمینٹیرینز نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلئے اپنی رضا کارانہ خدمات پیش کیں۔ وزیراعظم نے پارلیمینٹیرینز کے جذبہ کو سراہا اور کہا کہ آزمائش کے اس وقت میں بھرپور عوامی خدمت کا جذبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت اور متاثرہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں