پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی (آئی این پی ) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا ،بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے ساتھ سنگ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا،بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں