عوام حکومت کا ساتھ دیں تو کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے،گورنر پنجاب

لاہور (آئی این پی ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی حفاظت اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عوام حکومت کا ساتھ دیں تو اس وباء کو شکست دی جا سکتی ہے۔گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے۔چودھری سرور کا کہنا تھا تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کرونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں، کرونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں