وفاقی دارالحکومت میں ٹائیگر فورس کے بجائے بلدیاتی نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے ،ذیشان علی نقوی

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹائیگر فورس کے بجائے بلدیاتی نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے ،ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمت عملی بنائی جائے۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی نظام فعال ہے لہذا وفاقی دارالحکومت میں ٹائیگر فورس کی بجائے بلدیاتی نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی نمائندے مستحق افراد کے بارے بہتر معلومات رکھتے ہیں۔ڈپٹی میئر نے کہاکہ حکومت کے پاس گیس، بجلی، راشن ہے اورنہ ہی ریلیف کی کوئی حکمت عملی ہے، ریلیف فنڈز میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔انہوںنے کورونا کے پھیلا? پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں