بھارتی کرکٹ ٹیم پیسے کی خاطر قرنطینہ میں جانے کیلئے تیار

1 153

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم پیسے کے حصول کی خاطر قرنطینہ میں جانے کیلئے تیار ہو گئی جس کے کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل دو ہفتے تک آئسولیشن میں رہیں گے تاہم رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر بدستور سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔ویرات کوہلی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم کو رواں برس کے اختتام پر آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا سخت چیلنج درپیش ہے جس کیلئے امکان ہے کہ بھارتی کرکٹرز کو دو ہفتے تک قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے ۔بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل کے مطابق سیریز کو بچانے کیلئے بھارتی پلیئرز کو قربانی دینی ہوگی کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا کے حکام بھی پیسے سے لبریز اس سیریز کو گنوانے کے متحمل نہیں ہو سکتے جن کو اپنے خزانے بھرنے کی فکر لاحق ہے ۔ارون دھومل کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کا لاک ڈان کچھ زیادہ نہیں ہوگا اور ویسے بھی ان کے پاس کوئی چوائس نہیں کیونکہ قرنطینہ کا آپشن آنے والے عرصے میں سب کو اپنانا ہی ہوگا کیونکہ کرکٹ تو بہرحال شروع ہونی ہی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت کیخلاف سیریز سے ممکنہ مالی فوائد کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ٹیسٹ کے اضافے کی تجویز بھی دی ہے جس کیلئے نومبر میں اسے افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ کی قربانی دینی ہوگی۔ارون دھومل کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں توسیع کا معاملہ قبل از وقت ہے کیونکہ بھارتی براڈ کاسٹرز کمائی میں اضافے کیلئے مختصر فارمیٹ کے میچوں میں اضافہ چاہتا ہے لہذا اس کی ڈیمانڈ ہے کہ ٹیسٹ کے بجائے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کا اضافہ کیا جائے جس پر غور کیا جا رہا ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] لئے بہت اہم ہے۔دورہ جنوبی افریقہ سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.