لاہور ہائیکورٹ کا پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانا کا حکم

0 111

لاہور(صحافت نیوز )‌ ہائیکورٹ نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں ملک میں پیٹرول کے حالیہ بحران سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے فیصلے میں عدالت نے بحران کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت نام تجویز کرے گی، مجھے مضبوط لوگ کمیشن میں چاہئیں اور اگر کسی نے سرکاری ریکارڈ چھپانے کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی۔
عدالت نے کہا کہ حکومت نے مطمئن نہ کیا تو آرڈر میں لکھ دوں گا، یہ گڈ گورننس ہے کیا؟ حکومت کی موجودگی میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان سے کمیشن کے لیے نام بھی طلب کیے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری ٹو وزیراعظم بہت بڑا آدمی ہے، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم حکومت بھی چلاتا ہے اوراسٹیبلشمنٹ بھی، چار چار مرتبہ بلانے سے بھی وزیراعظم کاپرنسپل سیکرٹری نہیں آتا، یہ وفاقی حکومت کی خراب گورننس کی انتہا ہے۔

دورانِ سماعت جسٹس قاسم نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں اس حمام میں سب کے کپڑے اتریں گے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.