کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی سیلنگ کمیٹی نے آج تمام سیکٹرز میں متعلقہ ٹیموں کے ساتھ دسویں محرم کے جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو چیک کراکر سیل کیا

0 127

کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی سیلنگ کمیٹی نے آج تمام سیکٹرز میں متعلقہ ٹیموں کے ساتھ دسویں محرم کے جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو چیک کراکر سیل کیا اس دوران ساتویں محرم کیلئے سیل کی جانے والی بیشتر دکانیں دکانداروں کے آبائی علاقوں میں جانے کے باعث بند تھیں تقریبا سو سے زائد دکانوں کے تالے تھوڑ کر چیک کرنے کے بعد نئے تالے لگائے گئے جو انجمن تاجران نے مہیا کئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اللہ دادترین مسلسل گشت کرتے رھے اور جہاں کہیں بھی کوئی مسلئہ ھوتا انہیں افہام وتفہیم سے حل کراتے جس سیکٹر میں تالوں کی ضرورت پڑتی انہیں تالے پہنچاتے آج کی سیلنگ کمیٹی میں کمیٹی کے چیئرمین اللہ داد ترین سید شاہ رضا احسان کاکڑ قاری عبیداللہ درانی منیر درانی قاھر ترین کونسلر اللہ داد عبدالجبار خرم اختر ذیشان مشتاق عزیز بازئی فدا نورزئی علی مدد چنگیزی مصطفی غلام محمد حنان اور دیگر ممبران نے پولیس ایف سی بم ڈسپوزل شیعہ کانفرنس اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر انتہائی احسن طریقے سے سیلنگ کے کام کو پایہ تکمیل تک پہچایا اور آج مذکورہ کمیٹی رحیم کاکڑ کی قیادت میں دسویں کے جلوس میں شرکت کریگی اور جلوس کے آگے چلتے ھوئے مشکوک جگہوں کو اپنی نگرانی میں فورسسز سے چیک کرائینگے اور ان کے کلئیرنس کے بعد جلوس آگے بڑھتا جائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.