کوہلوصوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ خان مری اِن دنوں اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر ہیں

کوہلوصوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ خان مری اِن دنوں اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر ہیں جہاںانہوں نے گزشتہ روز ضلعی آفس میں کھلی کہچری میں عوام کے مسائل سنئے اور حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے جبکہ صوبائی وزیز صحت نے بعض ہنگامی نوعیت کے کاموں کیلئے فوری احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے صحت،پانی ،تعلیم ،پکی سڑکوں سمیت دیگر عوام کے دیرانہ مسائل حل ہونگے اور علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی سہولیات کو حل کرکے صوبے کو ترقی کی جانب گامزن کریںجس کیلئے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کوشاں ہے شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی لیکر آئے ہیں جس سے صوبے کے عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں